گورنمنٹ ڈگری کالج پبی میں آج انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلے کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ وہ امیدوارجنہوں نے مختلف مضامین میں داخلے کے لئے آن لائن فارم جمع کیا ہے مگر اب تک جاز کیش کے ذریعے درخواست فارم کی 100روپے فیس جمع نہیں کی۔ وہ آج ہر صورت میں رات 12 بجے سے پہلے پہلے یہ فیس جمع کرائیں۔ بصورت دیگر وہ داخلے کے لئے نااہل ہوں گے۔ مذید معلومات اور راہنمائی کے لئے 0923529288پر رابطہ کریں ۔